😉میرا وزن آئیڈیل ہوجا ئے۔۔۔ اگر میں چاند پرپہنچ جاوٗں۔۔۔۔۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ زمیں ہر چیز کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور زمین کی اس خوبی کو کشش
ثقل(گریوٹی) کہتے ہیں۔
مگرکیا آ پ یہ بھی جانتے ہیں کہ جیسے جیسے ہم زمین سے دور جاتے ہیں ویسے ویسے ہمارے جسم پر کشش ثقل کم ہوتی جاتی ہے؟
زمین کی کشش ثقل تقریباً 10میٹر فی مربع سیکنڈ ہے جبکہ چاند کی کشش ثقل تقریباً 1.6 میٹر فی مربع سیکنڈہے ۔
ہمارا وزن چونکہ ہماری کمیت(ماس) اور کشش ثقل(گریوٹی) کا پروڈکٹ ہوتا ہے اسی لیے زمین سے دوری پر ہمارا وزن بھی کم ہو جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ چاند پر ہر شے کا وزن زمین کے مقابلے میں تقریباً 6 گنا کم ہو جاتا ہے۔
😎لہذا چاند پر جائیں اور وزن گھٹائیں۔